0800-20002 : ٹول فری

ہم کون ہیں

ہم کون ہیں

ہم کون ہیں

این بی پی فنڈ مینجمنٹ لمیٹڈ (این بی پی فنڈز) پاکستان کی معروف ایسٹ مینیجمنٹ کمپنی (اے ایم سی) ہے جو کہ سرمایاکاروں کے 17400 کروڑ سے زائد سرمائے کو منظم کررہا ہے۔کمپنی کے بنیادی سپانسرز نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور بالتورو گروتھ فنڈ ہیں۔

این بی پی فنڈز کو اے ایم ون کی سب سے بہترین درجہ بندی سے نوازہ گیا ہے ۔ یہ درجہ بندی کمپنی کی پیشہ ورانہ انتظامی ٹیم کی بنیاد پر، سسٹمز اور پروسیسز کی عمدہ کارکردگی کے معیار پر، اسپانسر اور زیرِ انتظام فنڈز کی کارکردگی کی بنا پہ ہے۔

این بی پی فنڈز اپنی مالی انجینئرنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کمپنی اپنے سرمایہ کاروں کی انفرادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی مصنوعات اور خدمات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتی ہے۔ ان سرمایہ کاری کے طریقوں میں شامل ہے:

27 اوپن اینڈ میوچل فنڈز
دو پنشن فنڈز
انویسٹمنٹ ایڈوائزری پورٹفولیوز / علیحدہ سے منظم اکاؤنٹس (ایس-ایم-ایز)

چاہے آپ انفرادی سرمایہ کار ہوں یا کوئی کارپوریٹ ادارہ، آپ اپنی بچت کا پیشہ ورانہ انتظام کرنے کیلئے این بی پی فنڈز کی مہارت ، اعتبار اور مستحکم سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور اپنے مالی اہداف کو پورا کرنے میں مدد لے سکتے ہیں۔

سرمایہ کاروں کے 17400 کروڑ روپے کی بچت کے منتظم

پاکستان میں ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی (اے ایم سی)کی اعلی ترین ریٹنگ

پاکستان کا سب سے بڑا ریٹیل نیٹ ورک۔